ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں میں روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں لگی آگ

جموں میں روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں لگی آگ

Mon, 30 Oct 2017 11:10:49    S.O. News Service

جموں ، 29؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں میں روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں آگ لگنے سے ایک بڑی جھوپڑی کو نقصان پہنچا۔اس بستی میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان رہتے ہیں۔فائر بریگیڈیئر اور ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو ہوئے حادثہ کے دوران محکمہ کی طرف سے وقت پر کی گئی کارروائی سے بہت سے لوگوں کی جان و مال کو بچا لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں نروال بائی پاس میں جھوپڑی کے اندرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے اپنے ملازمین اور مشینوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا اور آگ پر قابو پایا گیا۔اس حادثے میں بہت سے خاندان بچ گئے لیکن ان کا سامان تباہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ درجنوں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا خطرہ تھا لیکن وقت پر کی گئی کارروائی سے جان و مال کو نقصان ہونے سے روک دیا گیا۔


Share: